
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گزشتہ رات تیز آندھی کے ساتھ ہونے والی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور موسم نسبتاً خوشگوار ہوگیا۔تاہم تیز ہواؤں اور بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا اور لیسکو کے 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جبکہ فیروز والہ اور اطراف کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے وسطی اور بالائی سندھ میں ہیٹ ویو کے آغاز کا الرٹ جاری کر تے ہوئے 3 مئی تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چند روز تک دن کے وقت گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم شہر میں فی الحال ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔















