کرپشن کیسزمیں ملک ریاض اور علی ریاض کے ریڈ وارنٹ جاری

0
4

اسلام آباد میں احتساب کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ملک ریاض اور علی ریاض کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق انٹرپول نے نیب کی درخواست پر یہ ریڈ وارنٹ جاری کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مبینہ بڑے پیمانے پر کرپشن کے کیسز کے تناظر میں عمل میں لائی گئی ہے۔
چیئرمین نیب نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک ریاض کے خلاف 900 ارب روپے سے زائد مالیت کے کیسز کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کرپشن کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔
حکام کے مطابق ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری اور حوالگی کے لیے بین الاقوامی سطح پر قانونی عمل تیز کیا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے ملک میں احتساب کے عمل پر اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جبکہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں بھی اس کے دور رس نتائج سامنے آنے کا امکان ہے۔

Leave a reply