حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

0
3

پاکستان سپر لیگ (PSL) 11 کے پہلے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز نے شان مسعود کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔
شان مسعود نے 46 گیندوں پر 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان 15، اسٹیو اسمتھ 13 اور محمد نواز 18 رنز بنا سکے۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی، حنین شاہ اور عاکف جاوید نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں حیدرآباد کنگز مین نے مطلوبہ ہدف 16ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ معاذ صداقت 64 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عثمان خان نے بھی 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ صائم ایوب 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس فتح کے بعد ملتان سلطانز کا PSL 11 میں سفر ختم ہو گیا۔اب حیدرآباد کنگز مین ایلیمینیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی، جبکہ اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پشاور زلمی کا سامنا کرے گی۔

Leave a reply