آسٹریلیا نے کالعدم بی ایل اے کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

0
7

آسٹریلیا نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
آسٹریلوی حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق کالعدم بی ایل اے کے بشیر زیب سمیت تین افراد پر مالی پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں، جبکہ تنظیم یا اس کے کارندوں سے لین دین پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کالعدم بی ایل اے سے تعلق یا مالی روابط رکھنے والوں کو بھاری جرمانے اور 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
حکام کے مطابق یہ پابندی دہشتگرد حملوں اور ان کی حمایت کے باعث لگائی گئی، جبکہ تنظیم کے حملوں میں پاکستان میں غیر ملکی شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
آسٹریلوی حکومت نے بتایا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اگست 2025 میں امریکا نے بھی کالعدم بی ایل اے اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا۔
Disclaimer:

Leave a reply