
پاکستان میں بجلی کے صارفین کو بجلی کے نرخوں کے علاوہ فی یونٹ تقریباً 9 روپے اضافی ٹیکسز اور مختلف چارجز بھی ادا کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے گھریلو صارفین اور کاروباری شعبہ دونوں مالی دباؤ کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بجلی کے بلوں کو ٹیکس وصولی کے مؤثر ذرائع میں شامل کیے ہوئے ہے، جس کے باعث صارفین کے مجموعی بلوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
بجلی کے بلوں میں اس وقت کئی اقسام کے ٹیکسز اور ڈیوٹیز شامل کی جا رہی ہیں، جن میں 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، ایڈوانس انکم ٹیکس سمیت متعدد اضافی مدات شامل ہیں، جو صارفین کیلئے بجلی کے اخراجات مزید بڑھا رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق یوٹیلیٹی بلوں پر بڑھتے ہوئے ٹیکسوں کا بوجھ نہ صرف عام شہریوں بلکہ صنعتی شعبے کیلئے بھی مشکلات پیدا کر رہا ہے، جس سے بجلی کا استعمال مزید مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














