آزادکشمیرعام انتخابات سےقبل، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے امیدوار آئی پی پی میں شامل

0
11

آزادکشمیرعام انتخابات سےقبل، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے امیدوار آئی پی پی میں شامل ہوگئے۔
کوٹلی سے پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو امیدوارانِ اسمبلی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کے دوران ایل اے 8 کے امیدوار ملک ذوالفقار علی اور ایل اے 10 کے امیدوار ملک محمد یوسف نے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان نے دونوں رہنماؤں کو پارٹی پرچم پہنا کر خیرمقدم کیا۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کے مستقل حل، بہتر طرزِ حکمرانی اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے حقیقی تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید انفراسٹرکچر، بہتر سڑکوں اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے آئندہ آزاد کشمیر انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عون چوہدری سمیت آزاد کشمیر کی مختلف سیاسی، سماجی اور بلدیاتی شخصیات بھی موجود تھیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق انتخابات سے قبل اہم رہنماؤں کی جماعتی وابستگیوں میں تبدیلی سے آزاد کشمیر کی انتخابی فضا مزید سرگرم ہونے کا امکان ہے۔

Leave a reply