خاموشی میں ہی سکون ہے کیونکہ ہر حال پوچھنے والا خیر خواہ نہیں،اداکار نعمان اعجاز

0
12

پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نےسوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئرکرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے آپ سمجھدار ہوتے جاتے ہیں آپ کو احساس ہوتا ہے کہ کچھ لوگ آپ کی خیریت جاننے کے لیے رابطہ نہیں کرتے وہ صرف معلومات جمع کر رہے ہوتے ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ انہیں اس بات سے دلچسپی نہیں ہوتی کہ آپ واقعی کیسے ہیں بلکہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ زندگی میں کہاں کھڑے ہیں تا کہ موازنہ کر سکیں، باتیں بنا سکیں یا خاموشی سے مقابلہ کر سکیں اس لیے وقت کے ساتھ انسان سمجھتا ہے کہ رازداری بھی ایک سکون ہے۔
اپنی ہر بات سب کو مت بتائیں اپنے آپ کو Limit میں رکھیں اپنے الفاظ اپنے منصوبے اپنی تکلیف اور اپنی خوشیاں ہر کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں کیونکہ ہر شخص آپ کا خیر خواہ نہیں ہوتا اور ہر مسکراہٹ کے پیچھے آپ کی خوشی پر خوش ہونے کا جذبہ نہیں ہوتا۔

Leave a reply