سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی ریکارڈ

0
11

کاروباری ہفتےکےتیسرےروزبھی مقامی صرفہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی ریکارڈکی گئی۔
عالمی اور مقامی مارکیٹ میںسونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 47 ڈالر سستا ہو کر 4078 ڈالر پر آ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 138 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 421 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوتے ہیں، جبکہ سونا بدستور محفوظ سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے، خاص طور پر افراطِ زر، سیاسی اور معاشی غیر یقینی کی صورتحال میں سرمایہ کار اس کا رخ کرتے ہیں۔

Leave a reply