اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ: نجکاری کمیشن اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں معاہدہ

0
6

ایشیائی ترقیاتی بینک کو مالیاتی مشیر مقرر کر دیا گیااسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے منصوبے میں نجکاری کمیشن اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کو معاہدے کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مالیاتی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی نمائندہ ایما فین اور نجکاری کمیشن کے نمائندے شاہد دایو نے دستخط کیے۔
دستخطی تقریب میں وزیر اعظم کے مشیر اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی، سیکرٹری نجکاری کمیشن، سیکرٹری نجکاری ڈویژن اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
معاہدے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک منصوبے کے لیے تکنیکی، مالی، قانونی اور تجارتی مشاورتی خدمات فراہم کرے گا تاکہ آؤٹ سورسنگ کا عمل شفاف، مسابقتی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عالمی معیار کے ایئرپورٹ آپریٹرز اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنا اور اسلام آباد ایئرپورٹ کی آپریشنل استعداد اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

Leave a reply