ایران کے وزیر داخلہ کا اہم دورہ پاکستان، اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

0
15

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کو گلدستہ پیش کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ “میں اپنے بھائی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔”
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی اچھی خبر لے کر آئے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر داخلہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

Leave a reply