تھوڑا انتظار کریں، امریکا کو سرپرائز دیں گے، ایران

0
7

ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع مجید ابن الرضا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک نے اپنے مخالفین کے لیے کئی اہم ’سرپرائزز‘ تیار کر رکھے ہیں تاہم ان کی تفصیلات فی الحال منظرِ عام پر لانا مناسب نہیں۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق مجید ابن الرضا کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی صنعت میں مختلف منصوبوں پر مسلسل کام جاری ہے، جبکہ ملک کے پاس موجود سائنسی صلاحیت، تجربہ اور نوجوانوں کی استعداد مستقبل میں اہم نتائج سامنے لا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے مخالفین کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ان کو’سرپرائزز‘ کے بارے میں انہیں مناسب وقت پر خود ہی معلوم ہو جائے گا۔
دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے صدر کو ملک میں افراطِ زر کم کرنے اور معاشی مسائل پر توجہ دینے کی ہدایت کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ جنگ کے طویل ہوتے عرصے کے دوران ایران کو دفاعی کے ساتھ ساتھ معاشی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔

Leave a reply