فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ، دفاعی پیداوار اور برآمدی صلاحیتوں کا جائزہ

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنے اور دفاعی صنعت کے فروغ میں پاکستان آرڈننس فیکٹریز (پی او ایف) کے کردار کو سراہا۔ دورے کا مقصد پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں اور برآمدی امکانات کا جائزہ لینا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات اور آزمائشوں کا بھی مشاہدہ کیا۔ انہیں ڈیفنس انڈسٹریل پروڈکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس کے نفاذ کے بعد ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران دو نئے صنعتی پلانٹس کے ذریعے پیداوار میں اضافے اور اپ گریڈیشن کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بتایا گیا کہ توقع ہے ان پلانٹس میں رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہوجائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ پاک فوج کے دفاعی شعبے میں خود انحصاری، مقامی پیداوار اور جدت کے فروغ کے عزم کا اظہار ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔













