حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کااعلان

وفاقی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کااعلان کردیا۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکومت کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 2 ستمبر 2026 کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔















