پاکستانی نوجوان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا،6 سال کی جدو جہد سے طیارہ تیارکر لیا

0
10

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سبحان اللہ نے محدود وسائل کے باوجود اپنی چھ سالہ مسلسل محنت کے نتیجے میں ایک طیارہ تیار کرلیا۔
مشینری اور انجینئرنگ میں دلچسپی رکھنے والے سبحان اللہ نے کم عمری میں موٹر سائیکل مکینک کا کام سیکھا، جس کے بعد ان کا شوق بتدریج بڑھتا گیا۔ طیارے کی تیاری کے لیے درکار مختلف پرزہ جات اور دیگر سامان کے حصول کے لیے انہوں نے لاہور، تیمرگرہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں کا سفر بھی کیا۔
رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت نے طیارے کی آزمائشی پرواز کے مظاہرے کے لیے 6 ستمبر کو باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں اجازت دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سبحان اللہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت انہیں ضروری تعاون اور سہولیات فراہم کرے تو وہ مستقبل میں اس سے بھی جدید اور بہتر منصوبے تیار کر سکتے ہیں۔

Leave a reply