بپاشا باسو 6سال بعدپھر اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی

0
17

بالی وڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسو تقریباً چھ سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر اداکاری کے میدان میں واپسی کرنے جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ہدایت کار ہنسل مہتا کی نئی کرائم تھرلر سیریز ’بارابنکی‘ میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔ بپاشا باسو نے ممبئی میں سیریز کی شوٹنگ بھی شروع کردی ہے، جو طویل وقفے کے بعد ان کا پہلا بڑا اسکرین پروجیکٹ ہوگا۔

’بارابنکی‘ کی کہانی ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر آلوک لال کی کتاب ’دی بارابنکی نارکوز، بسٹنگ انڈیاز موسٹ نوٹوریئس ڈرگ کارٹل‘ سے ماخوذ ہے۔

سیریز میں اترپردیش میں منشیات کے ایک طاقتور گروہ کے خلاف ہونے والے حقیقی آپریشن کو موضوع بنایا گیا ہے، جس کے ذریعے افیون کے بڑے نیٹ ورک کے خاتمے کی کوشش کی گئی تھی۔

Leave a reply