افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، فضائی حدود کی خلاف ورزی پرڈیمارش جاری

0
10

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں افغان سفیر سردار شکیب کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان سفیر کو افغانستان کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ڈیمارش جاری کیاگیا۔
خیال رہے کہ 23 ستمبر کو افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود کی جانب چھوڑے گئے تھے تاہم افواج پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز تباہ کرکے افغان طالبان رجیم کی بزدلانہ کوشش ناکام بنادی تھی۔

Leave a reply