معدنیات نکالنے کیلئے ہیں ہم انہیں نکالیں گے اور فروخت بھی کریں گے،فیصل کریم کنڈی

0
8

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور معدنی وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں موجود معدنیات نکالی جائیں گی اور انہیں فروخت بھی کیا جائے گا۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے الزام عائد کیا کہ سابق صوبائی حکومت کے بعض مفرور عناصر سرحد پار بیٹھ کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔ ان کے بقول سابق حکومت کے فیصلے اسلام آباد کے بجائے کابل اور قندھار سے آتے تھے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں دہش*ت گرد*وں کو دوبارہ آباد کیا گیا، جنہوں نے اب پھر ہتھیار اٹھا لیے ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ افغان*ستان سے لوگوں کو لا کر خیبرپختونخوا میں آباد کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں امن کے قیام پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کا مقابلہ کیا جائے گا اور پاکستان کے آئین و قانون کو تسلیم نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے بلوچستان میں بھی مختلف دہش*ت گرد تنظیموں کے خلاف جاری کارروائیوں کا حوالہ دیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ صوبائی حکومت امن و امان کے قیام کے لیے کوششیں نہیں کر رہی۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے حالیہ خطاب پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کہتے تھے کہ ان کے بغیر نہ کوئی حکومت بن سکتی ہے اور نہ چل سکتی ہے، لیکن خیبرپختونخوا میں ان کے بغیر بھی حکومت بنی ہے اور چلتی رہے گی۔

Leave a reply