ہانگ کانگ سکسرز،پاکستان نےبھارت کوشکست دےدی

ہانگ کانگ سکسرز ! پاکستانی بیٹرز کے ہاتھوں بھارت کی دُھلائی ، میچ آسانی سے جیت لیا
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو دھول چٹا دی۔ میچ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں صرف 88 رنز بنا سکی، جس کے جواب میں پاکستانی بلے بازوں نے بھارتی بولرز پر ایسا لاٹھی چارج کیا کہ 89 رنز کا ہدف محض 3.5 اوورز میں حاصل کر کے میچ یکطرفہ کر دیا۔
کریز پر آتے ہی بیٹرز کی اس دھواں دار دُھلائی نے بھارتی بولنگ لائن کو مکمل طور پر بے بس کر دیا اور پاکستان نے انتہائی آسانی سے یہ شاندار فتح اپنے نام کر لی۔















