حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان

0
73

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اطلاق 10 نومبر تک ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 59 پیسے کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 346 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل بھی 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل نافذ کر دیا گیا ہے اور نئی قیمتیں 10 نومبر تک برقرار رہیں گی۔ اس طرح پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں کمی کے بعد صارفین کو فی لیٹر کچھ ریلیف ملے گا۔

Leave a reply