تم 100 فیصد سچے ہو تم نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل پر کوئی جھوٹ نہیں بولا، میں تمہارے ساتھ ہوں،ڈیوڈ وارنر

سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے عثمان خواجہ کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس موضوع پر بات کیے ہوئے انہیں آٹھ سال ہو چکے ہیں، لیکن وہ ‘ازی’ (عثمان خواجہ) کے پیچھے پوری حمایت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے اقدام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ عثمان خواجہ نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ 100 فیصد سچ اور حقیقت پر مبنی ہے اور اب اصل سچائی سب کے سامنے آ چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ہمیشہ سے اس معاملے کی حقیقت جاننا چاہتے تھے اور عثمان نے سامنے آ کر سب واضح کر دیا ہے، اس لیے اب ان لوگوں کا یہ سوال اٹھانا بے جا ہے کہ وہ آٹھ سال بعد اس پر کیوں بات کر رہے ہیں یا کوئی کتاب بیچ رہے ہیں۔















