پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

0
133

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج 2 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 24ہزار 236 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار57 روپے اضافے سے 3لاکھ 63 ہزار 713 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر اضافے سے 4018 ڈالر فی اونس ہے۔

Leave a reply