اپوزیشن کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

0
4

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں علامہ راجہ ناصر عباس، اختر مینگل اور بیرسٹر گوہر نے شرکت کی۔سلمان اکرم راجہ، صاحبزادہ حسن رضا، سید زین شاہ اور مشتاق احمد خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے حکومت سے ہر قسم کے مذاکرات بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتِ حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

Leave a reply