بادشاہ شاہ چارلس سوم کی طبیعت ناساز، شہزادہ ولیم نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

کینسر کے باعث برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہوں نے ڈاکٹروں کے مشورے پر اپنی عوامی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔
شاہ چارلس کی علالت کے دوران شہزادہ ولیم نے شاہی خاندان کی اہم ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور وہ عملی طور پر مختلف سرکاری و عوامی تقریبات میں شاہی خاندان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
مبصرین کے مطابق شہزادہ ولیم نہ صرف اہم شاہی فرائض انجام دے رہے ہیں بلکہ مستقبل کے بادشاہ کے طور پر اپنی قیادت اور صلاحیتوں کا بھی بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں، جس سے شاہی نظام کے تسلسل اور استحکام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔















