موٹروےگینگ ریپ کیس،عدالت نےملزمان اپیلیں مستردکردیں

لاہور ہائی کورٹ نے موٹروے گینگ ریپ کے ہائی پروفائل کیس میں مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
موٹروے گینگ ریپ کے مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل پر لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، سماعت کے بعد ججز نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج سنایا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔
عدالت نے دونوں مجرموں کو سنائی گئی سزائے موت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے درست قرار دے دیا۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں مجرموں کو 20 مارچ 2021 کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی، جس کے خلاف دونوں مجرموں نے 25 مارچ 2021 کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔















