روس کی امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کےحل کیلئےثالثی کی پیشکش

0
2

روس نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
روسی خبر ایجنسی کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس ایران سے متعلق تنازع کے حل اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس ہر اس کوشش کی حمایت کرتا ہے جس کے ذریعے فریقین کے درمیان بات چیت جاری رہے اور جنگ بندی برقرار رکھی جا سکے۔
ان کے مطابق دوبارہ جنگی صورتحال کی طرف واپسی نہ صرف ایران بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی نقصان دہ ہوگی۔
دمتری پیسکوف نے مزید کہا کہ روس چاہتا ہے کہ خطے میں مستقل اور پائیدار امن قائم ہو، جس میں دوبارہ تصادم کا خطرہ موجود نہ رہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق کسی بھی مذاکراتی عمل کی میزبانی ایک پیچیدہ معاملہ ہے اور اس پر مزید غور و مشاورت کی ضرورت ہے، کیونکہ تمام فریقین کا اس پر متفق ہونا ضروری نہیں ہوتا۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی تجویز کو آگے بڑھانے سے قبل تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیاجائےگا۔

Leave a reply