حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر LPG کی قیمت میں 67 روپے کی بڑی کمی کردی

حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر LPG کی قیمت میں 67 روپے کی بڑی کمی کردی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسےکمی کی گئی ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 241 روپے43 پیسے ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8کلوگرام گھریلو سلنڈر 794 روپے 5 پیسے سستا کردیا گیا ہے، ایل پی جی کے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2848 روپے 91 پیسے ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی کے لیے ہوگا۔















