اداکارہ اسماعباس سوشل میڈیاصارفین سےناراض ،وجہ سامنےآگئی

0
14

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ اسماعباس نےسوشل میڈیاصارفین سے ناراضگی کی وجہ بتادی۔
کچھ عرصہ قبل پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ اسماعباس نےنجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی تھی جس کاایک کلپ آج کل سوشل میڈیاپرخوب وائرل ہورہا ہے،جس میں اداکارہ اسماعباس سےایک سوال کیاگیاتھاکہ جس کاجواب دیتےہوئے اداکارہ نےغصےکااظہارکیا۔اسماعباس سےاُن کے چھوٹے بیٹے کے بارےمیں سوال کیاگیاجس پرانہوں نےبتایا کہ صارفین کی جانب سے انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا گیا، میرا چھوٹا بیٹا بہت انٹرو ورٹ ہے، ویسے تو وہ گلوکار ہے اور دو تین ڈراموں میں بھی آیا ہے لیکن وہ اپنے آپ میں رہنے والا ہے، نہ ہمارے ساتھ کہیں جاتا ہے اور نہ تصاویر پوسٹ کرنے دیتا ہے۔
گفتگوکاجاری رکھتےہوئےاداکارہ کاکہناتھاکہ ’ہمارا کپڑوں کا اکٹھا کام ہے تو میں اسے ایک شو میں بڑی مشکل سے لے کرگئی تھی، وہ کہتا ہے میں کچھ نہیں ہوں، آپ لوگوں کے ساتھ کیوں جاؤں کہیں، وہ ایسا بچہ ہے‘۔
اداکارہ کامزید کہناتھاکہ ’میرے بیٹے کی دعائے خیر تھی، تھائی لینڈ جانے کی وجہ سے اس کا رنگ (ٹین) خراب ہوگیا تھا، میں نے دعائے خیر کی تصاویر شیئر کیں تو سوشل میڈیا صارفین نے اس پر جو باتیں کیں وہ میں بتا نہیں سکتی۔
اُن کاکہناتھاکہ ’میرے بیٹے کو اتنا برا کہا گیا کہ میرا دل خراب ہوگیا، میرے بچے کا دل خراب ہوگیا، اس کے دوست اسے کلپس نکال نکال کے بھیج رہے تھے کہ دیکھو ایسے کہا جارہا ہے، مجھے بیٹے کے سامنے اس قدر شرمندگی ہوئی، اس نے مجھ سے کہا کہ برائے مہربانی اماں میری تصاویر نہیں ڈالا کریں، نہ میرا سوشل میڈیا پر نام لیا کریں‘۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ ’پھر تو میں نے سوچ لیا کہ کوئی تصویر بیٹے کی پوسٹ نہیں کروں گی‘۔

Leave a reply