سابق بالی ووڈاداکارہ وسیاستدان ارمیلامٹونڈکرنےشادی کے8سال بعد شوہر محسن اخترسےعلیحدگی کےلئےعدالت سےرجوع کرلیا۔
ارمیلامٹونڈکراورمحسن اخترکی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیاکےمختلف پلیٹ فارمزپرگردش کررہی ہیں،اس حوالےسے بھارتی میڈیاکابھی کہناہےکہ دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی ایک عدالت کے ذرائع نے بتایا کہ ارمیلا نے اپنے شوہر محسن اختر سے طلاق لینے کے لیے عدالت میں درخواست دائرکردی ہے جبکہ علیحدگی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔
ذرائع نے بتایا کہ ارمیلا اور محسن اختر کے درمیان طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہورہی ہے بلکہ یہ فیصلہ صرف اور صرف ارمیلا کا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارمیلا اپنے شوہر سے طلاق کے بعد اپنے کام پر توجہ دینا چاہتی ہیں، وہ فلموں میں واپسی کرنا چاہتی ہیں جبکہ یہ دونوں گزشتہ کافی عرصے سے الگ رہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ارمیلا مٹونڈکر اور محسن اختر نے فروری 2016 میں شادی کی تھی اور اس شادی پر بالی ووڈ انڈسٹری سمیت مداح بھی کافی حیران ہوئے تھے کیونکہ دونوں کا مذہب مختلف تھا اور محسن اختر کا تعلق بھی مقبوضہ کشمیر سے ہے۔
پاکستان کے لیجنڈ ری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے
اکتوبر 11, 2024بالی ووڈکی سینئراداکارہ ریکھانےزندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں
اکتوبر 10, 2024ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیش رفت
اکتوبر 9, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مجوزہ آئینی ترمیمی بل کی تفصیلات سامنےآگئیں
ستمبر 16, 2024 -
موسم گرماکی تعطیلات ختم:تعلیمی سرگرمیاں شروع
اگست 15, 2024 -
ملک بھرمیں سونےکےبھاؤ،فی تولہ کتنےکاہوگیا؟
اگست 10, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔