امریکا:ڈونلڈٹرمپ کی انتخابی ریلی سےمسلح شخص گرفتار

0
18

امریکی ریاست کیلی فورنیامیں سابق صدرڈونلڈٹرمپ کی انتخابی ریلی سےاسلحہ بردارمشتبہ شخص کو گرفتارکرلیاگیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ریاست کیلی فورنیامیں امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ اپنی انتخابی ریلی میں شریک تھےجہاں سےایک اسلحہ بردارشخص کوگرفتارکیاگیاجس سےلوڈڈ گن اور جعلی پاسپورٹ برآمد ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 49 سالہ مشتبہ شخص کی شناخت ویم ملر کے نام سے ہوئی ہے جو کالے رنگ کی گاڑی میں آیا اور اسے چیک پوائنٹ پر ہی پکڑا گیا جہاں اس سے دو قسم کا اسلحہ اور بھرے ہوئے میگزین ملے۔
پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کو کسی بھی تخریبی کارروائی سے قبل ہی حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
امریکی سیکریٹ سروس کا کہنا ہےکہ اس واقعے کے بعد سابق صدر کو کوئی خطرہ نہیں اور اس واقعے نے حفاظتی آپریشنز کو متاثر نہیں کیا ہے۔

واضح رہےکہ امریکامیں رواں سال 5نومبرکوصدارتی انتخابات ہوناہیں،جس کےلئے ڈونلڈٹرمپ اورکملاہیرس کےدرمیان کانٹےکامقابلہ ہےاس لئے دونوں طرف سےخوب انتخابی مہم چلائی جارہی ہے۔
یادرہےکہ ایک مرتبہ پہلے بھی ڈونلڈٹرمپ پرقاتلانہ حملہ کیاگیاتھاجس میں زخمی ہوئےتھے۔

Leave a reply