امریکی ثالثی میں پاکستان اور بھارت فوری سیز فائر پر تیار ہوگئے، امریکا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ امریکی ثالثی میں پاکستان اوربھارت فوری سیزفائر پر تیار ہوگئے ہیں۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کااپنےایکس سابق(ٹویٹر)اکاؤنٹ پرجاری پیغام میں کہناتھاکہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔پاکستان اوربھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ڈونلڈٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ امریکی ثالثی میں پاکستان اوربھارت کےرات بھر مذاکرات رہے،دونوں ممالک میں سیزفائرکااعلان کرتےہوئےخوشی ہورہی ہے، سیز فائر کرنے پر دونوں ممالک کاشکرگزارہوں۔
امریکی صدرنےدونوں ممالک کوسیزفائرکرنےپرمبارکباددی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی قوم کو مبارکباد:
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ’ الحمدللہ افواج پاکستان نے مربوط طریقے سے طاقتور جواب دیا ہے، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، آپ سمیت پوری قوم کو میں اس کامیاب آپریشن پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، ہم بھارت کی مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پہلگام واقعے پرحقائق جاننے کے لیے غیر جانبدارانہ تحقیقات کو بھارت نے ٹھکرا دیا،بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، ان جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نے انتہائی تحمل سے کام لیا۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ بھارتی حملوں میں نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم بھارت کی ان پے در پے کارروائیوں کا ہماری بہادر افواج نے بھرپور جواب دیا،آج ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور بےگناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان نے آج صبح بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا۔
یادرہےکہ 6اور7مئی کی درمیانی شپ بزدل دشمن نےرات کی تاریکی میں پاکستان اورآزادکشمیرکے6مقامات پر24حملےکئےتھےجس میں نہتےشہریوں کونشانہ بنایاگیاتھااس حملےمیں بچوں سمیت تقریباً31افراد شہید ہوئے تھے اور متعددزخمی ہوئےتھے۔جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا اور بھارت کے 5 طیارے بھی مار گرائے، بھارت نے ڈرون حملوں کے بعد میزائل حملوں سے پاکستانی ائیر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔جس پرافواج پاکستان نےآج اعلیٰ الصبح بھارت کےخلاف آپریشن’’بنیان مرصوص ‘‘کاآغازکیاتھاجس کانتیجہ اب سیزفائرکی صورت میں نکل آیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ارمیلامٹونڈکرکاشادی کے8سال بعدشوہرسےعلیحدگی کافیصلہ
ستمبر 25, 2024 -
بجٹ پر ردعمل کا بھرپور جواب دیں,وزیراعظم کی ہدایت
جون 12, 2024 -
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتےکامثبت رجحان
مارچ 22, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔