ایام حج کے دوران گرمی، عازمین کیلئے ہدایات جاری

0
67

حج سیزن کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی۔

عازمین حج کیلئے ہدایات جاری۔ عازمین حج گرمی سے بچاؤ کیلئے خود کو تیار رکھیں۔ ایشیائی ممالک کی طرح عرب ممالک بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیںاور حج سیزن کے دوران سعودی شہروں مکہ اور مدینہ میں شدید گرمی کا امکان ہے۔

اس حوالے سےڈائریکٹر جنرل حج پاکستان مشن عبدالوہاب سومرو نے عازمین حج کو گرمی کی سختی سے نمٹنے کیلئے چند ہدایات جاری کی ہیں،جن میں عازمین حج کو زیادہ پانی پی کر ہائیڈریشن کو برقرار رکھنے۔

کیفین اور چینی والی مشروبات کے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے،اس کے علاوہ عازمین حج کو ماسک، چھتری اوردھوپ کی عینک استعمال کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

دوسری جانب عرفات میں درجہ حرارت کم رکھنے کیلئے سڑکوں پر سفید رنگ کردیا گیا ہے،جبکہ رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کا آغاز 14 جون سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave a reply