ایف بی آرڈیجیٹائزیشن کیلئے اقدامات سےخزانےکواربوں کافائدہ پہنچے گا ،وزیراعظم

0
55

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ایف بی آرڈیجیٹائزیشن کےلئےاقدامات سےخزانےکواربوں کافائدہ پہنچےگا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت محصولات کی بہتری کےلئےاقدامات پراجلاس منعقدہوا،اجلاس میں وزیراعظم کوشوگرانڈسٹری میں ویڈیوآلات کی تنصیب اورنگرانی پربریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےہدایت کی کہ سیمنٹ،ٹوبیکوانڈسٹری کی ویڈیواینالیٹکس کاکام جلدمکمل کیاجائےاورٹیکس چوری اورکم ٹیکس دینےوالی شوگرملزکےخلاف سخت،بلاامتیازکارروائی کی ہدایت بھی کی ۔وزیراعظم نےہدایت دی کہ ایف بی آرویلیوچین کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کےکام کوجلدازجلدمکمل کیاجائےٹیکس نادہندگان کوٹیکس نیٹ میں لانےاورٹیکس نہ دینےکی صورت میں کارروائی کی ہدایت کی۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ٹیکنالوجی سےایف بی آرکی کارکردگی کوبہتربناناترجیح ہے،شوگرانڈسٹری میں ویڈیواینالیٹکس تنصیب سےمحصولات میں بہتری آئےگی،اصلاحات سےچینی کی ذخیرہ اندوزی کاخاتمہ ہوگا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کامزیدکہناتھاکہ اصلاحات سےقیمتوں میں توازن قائم کرنےمیں مددملےگی،کوشش ہےعوام کوسستےداموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے،چینی کےاسٹاک کی باقاعدہ نگرانی کی جائے اورچینی سپلائی چین متاثرنہ ہو،ایف بی آرڈیجیٹائزیشن کیلئے اقدامات سےخزانےکواربوں کافائدہ پہنچےگا۔

Leave a reply