ایپل صارفین کیلئے خوشخبری، آئی فون کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی
![](https://pakistantoday.tv/wp-content/uploads/2025/01/i-pohn.jpg)
ایپل کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، آئی فون کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی ۔ امریکی ہائی ٹیک موبائل ایپل کمپنی نے ہواوے کی مقبولیت کے پیش نظر چین میں جدید ترین آئی فون 16 پرو کی قیمتوں میں 68 ڈالر کمی کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایپل نے یہ فیصلہ اپنے مارکیٹ شیئر کو ہواوے جیسے مقامی حریف سے بچانے کے لئے لیا ہے۔
ایپل چین کی ویب سائٹ کے مطابق 4 تا 7 جنوری تک جاری رہنے والی چار روزہ پروموشن میں آئی فون کے متعدد ماڈلز قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔7,999 یوآن کی ابتدائی قیمت کے ساتھ فلیگ شپ آئی فون 16 پرو اور 9,999 یوآن کی ابتدائی قیمت کے ساتھ آئی فون 16 پرو میکس پر 500 یوآن کی سب سے زیادہ رعایت ملے گی۔ آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس پر 400 یوآن کی کمی ہوگی۔
مقامی طور پر تیار کردہ چپ سیٹ کے ساتھ پریمیم سیگمنٹ میں واپسی کے بعد سے ہواوے خاص طور پر ایک مضبوط چیلنجر کے طور پر ابھرا ہے۔ہواوے نے چین کے معروف ای کامرس پلیٹ فارمز میں سے ایک پر ویک اینڈ پر موبائل فونز سمیت مختلف قسم کے ہائی اینڈ ڈیوائسز کی قیمتوں میں 3,000 یوآن تک کی کمی کی تھی۔
تحقیقی فرم IDC کے مطابق چین میں ایپل کے سمارٹ فون کی فروخت ایک سال پہلے کی تیسری سہ ماہی کے دوران اب بھی 0.3 فیصد کم ہوئی، جبکہ ہواوے کی فروخت میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔