
برطانیہ میں سردتیزہواؤں کےباعث سیکڑوں پروازوں کو منسوخ کردیاگیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق شمالی آئرلینڈمیں طوفانی حالات کی وجہ سےبیلفاسٹ پہنچنےوالی پروازکی ہارڈلینڈنگ کروائی گئی،ہارڈلینڈنگ کےدوران طیارے کوشدیدنقصان پہنچا جس کےباعث رن وےبندکردیا گیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ہیتھروایئرپورٹ نے100پروازیں منسوخ کردیں جس کےباعث 15ہزارسےزائدمسافرمتاثرہوئے،اسکاٹ لینڈاورآئرلینڈکےدرمیان فیری سروس معطل جبکہ کئی ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔
محکمہ موسمیات نےبرف باری اورژالہ باری کی وارننگ جاری کردی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کرسمس منانےگھروں سےگاڑیوں پر نکلے ہزاروں افراد کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔
برطانوی ریل کمپنی نے بھی خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں ریل نظام کو بھی متاثر کرسکتی ہیں جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر یا منسوخی کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔