
بھارتی اشتعال انگیزی میں زخمی ہونےوالےپاک فوج کےمزید2جوان شہیدہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نےتصدیق کی ہےکہ بزدل دشمن بھارت کی جارحیت کا نشانہ بننےوالےمزید2جوان ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔جوکہ شہیدہوگئےہیں،پاک افواج کے شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
آئی ایس پی آرنےبتایاہےکہ بھارت کی اشتعال انگیزی میں دوران ڈیوٹی 78جوان زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج شہدا کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہیں اور زخمی ہونے والے تمام جوانوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہدا کی عظیم قربانی ان کی جرات، فرض شناسی اور بےمثال حب الوطنی کی لازوال مثال ہے، پاکستان کی مسلح افواج، پوری قوم کے ساتھ مل کر ان عظیم شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ شہدا کی قربانی قوم کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہےگی اور آنے والی نسلوں کے لیے باعثِ فخر بنے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔