
بھارتی پروازوں کیلئےپاکستانی فضائی حدودکی بندش کےاثرات نظرآناشروع ہوگئےروزانہ کتنےکانقصان اٹھاناپڑتاہے؟تفصیلات آگئیں۔
دہلی،لکھنؤ،امرتسرسےدبئی ،مشرق وسطیٰ جانےوالی پروازوں کیلئےدگنافیول استعمال کرناپڑتاہے،ٹکٹ مہنگےہونےپرمسافرغیرملکی ایئرلائنزمیں سفرکوترجیح دینے لگے،بھارتی مسافروں نےغیرملکی ایئرلائنز سےرجوع کر ناشروع کردیاجس کے باعث بھارتی ایئرلائنزکونقصان اٹھاناپڑرہاہے۔
اضافی فیول کی مدمیں بھارتی ایئرلائنزکویومیہ20کروڑ50لاکھ ر وپےکانقصان اٹھاناپڑھ رہاہے،بوئنگ طیارےکو100گھنٹےاضافی سفرمیں 5لاکھ47ہزار ڈالراضافی خرچ کاسامناکرناپڑتاہے،ایئربس طیاروں کو100گھنٹےاضافی پروازسے1لاکھ96ہزارڈالرکابوجھ اُٹھاناپڑتاہے۔
پاکستانی فضائی حدودکی بندش سےبھارتی طیارے2سے4گھنٹےاضافی پرواز پرمجبورہے،بھارتی طیارے پاکستان کے4فضائی راستےاستعمال کرتے تھے، ہفتہ وار1200بھارتی طیارےپاکستان کی فضائی حدود سےگزرتےہیں،بھارتی طیاروں کوکھلےسمندرکارخ کرکےسفرکرناپڑتاہے،2019میں فضائی حدودکی بندش سےفروری سےجولائی ایئرانڈیاکو4ارب 91کروڑروپےکانقصان ہواتھاجبکہ انڈیگوکو31مئی تک25.1 کروڑروپےکانقصان برداشت کرناپڑا،اسپائس جیٹ،گوایئرکو20جون تک30.73 کروڑ اور2.1 کروڑروپےکانقصان ہوا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔