بہاولپور:کاراورٹریلرمیں تصادم،5افرادجاں بحق،متعددزخمی

0
29

بہاولپورمیں کاراورٹریلرمیں تصادم کےنتیجےمیں 5افرادزندگی کی بازی ہارگئےجبکہ حادثےمیں 4افراد زخمی بھی ہوئے۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق بہاولپورکےعلاقےاحمدپورشرقیہ کےقریب ٹریلراورکارمیں تصادم ہوا جس میں 5افرادجاں بحق ہوگئے،حادثہ کارسوارکی غلطی ولاپروائی کےباعث پیش آیا،کار اوورلوڈڈ تھی ،9افرادکارمیں سوارتھے۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق کارڈرائیورنےانڈیکٹردئیےبغیرلین تبدیل کی،پیچھے سےآنے والا ٹریلر بےقابوہوکرکارپراُلٹ گیا۔قومی شاہراہ پر شدید دھند بھی حادثےکاباعث بنی۔

ترجمان کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں ، موٹروےپولیس اوردیگرادارےموقع پرپہنچ گئے،امدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

Leave a reply