توشہ خانہ نیاریفرنس میں اہم پیشرفت

0
18

توشہ خانہ نیاریفرنس کواحتساب عدالت سےواپس لےکراسپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاورکومنتقل کردیاگیا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کیس کی سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش کیاگیا،بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل سلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے۔نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور عمیر مجید پیش ہوئے۔
نیب نےاستدعاکی کہ توشہ خانہ نیاریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کیاجائے۔جس پرعدالت نےکیس کومنتقل کرنےکےاحکامات دئیے۔نیب نے نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے واپس لے لیا۔
نیب پراسیکیوٹرنےکہاکہ نیب ترامیم کی بحالی کےبعد نیا توشہ خانہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل چکا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کےوکیل سلمان صفدرنےکہاکہ نیب ترامیم بحالی کے بعد یہ نیا توشہ خانہ کیس بنتا ہی نہیں،اس وقت جو قانون ہے اس کے تحت جرم بنتا ہی نہیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے سماعت میں تین گھنٹے کا وقفہ کیا۔
عدالت نے نیا توشہ خانہ ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نےکہاکہ نیا توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستیں متعلقہ عدالت ہی سنے گی، نیاتوشہ خانہ کیس کی سماعت 10ستمبر کو متعلقہ عدالت کرے گی۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی روسٹرم پر آئے،بانی پی ٹی آئی کا احتساب عدالت کے جج سے مکالمہ نیب کو شرم آنی چاہیے، ان کی وجہ سے میری اہلیہ سات ماہ سے جیل میں ہے، بشریٰ بی بی کا ان کیسز سے کوئی تعلق نہیں ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد یہ جرم ختم ہوگیا ہے۔
توشہ خانہ ٹو ایک بار پھر جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں منتقل ہوگیا۔
عدالت نے نیاتوشہ خانہ کیس کی سماعت 10ستمبر تک ملتوی کردی۔

Leave a reply