توشہ خانہ ٹوریفرنس:عمران خان اوربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
توشہ خانہ ٹوریفرنس میں عدالت نے بانی تحریک انصاف عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔
توشہ خانہ ٹوریفرنس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمندنےاڈیالہ جیل میں کی۔
عدالت نے بریت کی درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیں۔
عدالت نے بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
یاد رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر 8 نومبر کوفیصلہ محفوظ کیا تھا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں 13 جولائی 2024 کو گرفتار کیا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
میٹا نے واٹس ایپ میں 2025 کی پہلی بڑی تبدیلی کا عندیہ دیدیا
جنوری 15, 2025 -
ایپل کی نئی واچ پرو کیسی ہو گی؟تازہ ترین لیکس جاری
ستمبر 4, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔