جعلی فائلوں کے نام پر زمینوں کے قبضے کا معاملہ

0
40

کراچی:(پاکستان ٹوڈے) جعلی فائلوں کے نام پر زمینوں کے قبضے کا معاملہ – 3 ملزمان گرفتار, ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی بڑی کاروائی۔

تفصیلات کے مطابق زمینوں کے قبضے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار, گرفتار ملزمان میں عبدالسلام مندرو، اختر علی اور محمد انیق شامل, ملزمان کو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان پلاٹوں کی جعلی فائلیں تیار کرنے میں ملوث تھے، ملزمان نے پاکستان آڈٹ ڈیپارٹمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کےپلاٹوں کی متعدد جعلی فائلیں تیار کی۔

ملزمان جعلی فائلوں کی آڑ میں پلاٹوں کے قبضے میں ملوث تھے، ملزمان کے خلاف کاروائی سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی، زمینوں کے قبضے میں ملوث سندھ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ اور ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a reply