حکومت کیلئے ایک اورمشکل :آئی ایم ایف نےکڑی شرط عائدکردی

0
12

حکومت کی مشکلات میں آئی ایم ایف کی طرف سے کمی نہ آسکی بین الاقوامی فنڈنےایک اورکڑی شرط عائد کردی۔
شرط کےمطابق آئی ایم ایف نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کو گندم اور گنے سمیت تمام زرعی فصلوں کی امدادی قیمتیں مقرر کرنے سے روک دیا۔اس شرط سے گندم، گنا اور کپاس کی نقد فصلیں متاثر ہونگی، جبکہ کھادوں پر سبسڈی دینے پر پابندیوں کی وجہ سے کسان کو مہنگی درآمدی کھاد خریدنا پڑے گی۔
ذرائع کےمطابق رواں فصل(خریف سیزن)سےشروع ہوکرجون 2026تک آئی ایم ایف نےحکومت پر امدادی قیمتوں اور سبسڈائزڈ کھاد پر پابندی عائدکردی۔
حکومت پنجاب پہلے ہی ان شرائط پر عمل شروع کرچکی ہے، رواں سیزن میں پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری نہیں کی، جس سے گندم اور آٹا دونوں کی قیمت 40 فیصد تک گرگئی اور مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں آگئی،آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں پریہ شرائط بھی عائد کردی ہیں کہ وہ آئی ایم ایف پروگرام کے دوران ( 37 ماہ) بجلی اور گیس پر کوئی سبسڈی نہیں دیں گے، وزارت خزانہ نے گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کا یہ پیغام پنجاب حکومت کو پہنچایا ہے۔

Leave a reply