ساری رات گنڈا پور کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا، خواجہ آصف

0
15

وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ ساری رات وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا، ہم نہیں پوچھتے یہ خود ہی پوچھ لیں وہ کیا کرتے رہے ساری رات وہاں؟ گنڈا پور دو نمبر آدمی ہے اس پر بھروسہ نہ کریں۔
ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس منعقدہوا،جس میں حکومت اور اپوزیشن کی ایک دوسرے پر تنقید کا سلسلہ جاری رہا ۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےوزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ میں خصوصی کمیٹی کا حصہ نہیں بننا چاہتا ان کی شکایات کیلئے الگ کمیٹی بنا دیں علی امین گنڈا پور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے جو الفاظ استعمال کیے کیا کسی نے اس پر مذمت کی۔خصوصی کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس میں بھی یہ گرفتاری کا رونا روتے رہے، یہ کمیٹی صرف ایوان کے تقدس کی بحالی کے لیے بنائی گئی، میں نے اپنی پارٹی کو بتا دیا ہے میں اس کمیٹی کا حصہ نہیں بنوں گا اپنے دور حکومت میں جو ان لوگوں نے ہمارے ساتھ اور فیملیوں کے ساتھ کیا اس وقت یاد نہیں تھا؟ نواز شریف، مریم نواز کے ساتھ جو سلوک ان لوگوں نے کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں چیئرمین نیب کو جس طرح استعمال کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، پی ٹی آئی اپنی زیادتیوں کا ذکر ضرور کرے مگر اپنے چار سالہ دور کی کارروائیوں پر ندامت کا اظہار کرے۔ ساری رات گنڈا پور کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا، ہم نہیں پوچھتے یہ خود ہی پوچھ لیں وہ کیا کرتے رہے ساری رات وہاں؟ گنڈا پور دو نمبر آدمی ہے اس پر بھروسہ نہ کریں۔
بعدازاں قومی اسمبلی اجلاس کل دوپہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Leave a reply