سندھ میں امن امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا وڈیو پیغام
ایک ہفتے کے دوران سندھ میں ایسا کیا ہوگیا ہے امن امان خراب ہوگیا ہے ، کیا سندھ میں پکے کے ڈاکوئوں کا اقتدار میں آچکا ہے ؟
کیا کچے کے ڈاکو آزاد ہوچکے ہیں، ہمارے ایک ٹیچر کو قتل کر دیا گیا، استاد کا قتل نہیں وہ تعلیم کا قتل تھا، استاد کہہ رہا تھا کہ جان کو خطرہ ہے کسی بھی ادارے کی جانب سے تحفظ نہیں ہے گیا ۔
بارہ ڈرائیورز کے ساتھ متعدد مغویوں کو قتل کر دیا گیا ہے، دو مغویوں کی ٹانگوں میں گولیاں ماری گئیں تشدد کی وڈیوز بھی آرہی ہیں۔
اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، 8 فروری کو ہمارے خلاف جو کچھ کرنا تھا کر لیا اب تو کچھ کیا جائے، جائیں کچے میں کارروائی کریں علاقے نوگو ایریا بن چکے ہیں۔
کچے میں کھلے عام کارروائیاں ہورہی ہیں جشن منائے جارہے ہیں، ثابت ہوگیا ہے پکے میں بھی ڈاکوئوں کا راج آچکا ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی زمہ داری ہوتا ہے، کیا ریاست سورہی ہے خواب خرگوش کی نیند میں ہے، فوری طور پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، جو پولیس افسران غفلت میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جاری کردہ میڈیا سیل پی ٹی آئی سندھ
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈاکٹرشاہدقتل کیس میں اہم انکشافات سامنےآگئے
اگست 10, 2024 -
مہنگائی سےپریشان عوام پرحکومت نےبجلی بم گرادیا
ستمبر 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔