سن گلاسزمیں مختلف رنگدار شیشے کیوں استعمال کیے جاتے ہیں؟

0
35

سن گلاسزمیں مختلف رنگدار شیشے کیوں استعمال کیے جاتے ہیں؟۔ ان کی اہمیت و افادیت کیا ہے؟

ماہرین نے سن گلاسز میں استعمال ہونیوالے مختلف رنگوں کے شیشوں کو توقعات سے زیادہ اہم قرار دیدیا۔ گرمی اوردھوپ سے بچنے کیلئے اکثر افراد سن گلاسز استعمال کرتے ہیں، تاکہ آنکھوں کو سورج کی مضر شعاعوں سےبچایا جا سکے، تاہم موزوں سن گلاسز ڈھونڈنا کافی مشکل عمل ہے، کیونکہ سن گلاسز متعدد رنگوں سبز،براؤن اور گرے شیڈز کیساتھ مختلف ڈیزائنز میں دستیاب ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سن گلاسز کے شیشوں کے رنگ مختلف سرگرمیوں میں دیگر کی نسبت زیادہ بہتر ثابت ہوتے ہیں۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ روزمرہ کے استعمال میں براؤن سن گلاسز کافی عام استعمال کیے جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق براؤن رنگ کے سن گلاسز استعمال کرنے کے متعدد فوائد ہیں۔

اور یہ ایک مقبول رنگ ہے،یہ انسانی آنکھوں کو سورج کی روشنی اور چمک سے تحفظ فراہم کرنے کیساتھ بینائی کو زیادہ بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے،اسی لیےبراؤن سن گلاسز کھیلوں اور چار دیواری سے باہر کی سرگرمیوں کیلئے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔

اسی طرح پیلے یا نارنجی رنگ کے سن گلاسز معتدل سے کم روشنی والے ماحول کیلئے بہترین ہوتے ہیں، دھند اور ابر آلود موسم میں ان کو استعمال کرنے سے منظر صاف دکھائی دیتا ہے ،یہ رنگ حرکت کرنیوالی اشیا کو بھی واضح کرتا ہے، اسی لیے گیمرز،ڈرائیورز، پائلٹس اور شکاری اسے استعمال کرتےہیں۔

نیلے یا جامنی رنگ کے سن گلاسز تیز روشنی کی چمک کو کم کرتے ہیں اور ان کا استعمال زیادہ روشن جگہوں کیلئے بہترین سمجھا جاتا ہے،انہیں پہننے سے تیز روشنی سے آنکھیں چندھیانے کا خطرہ کم ہوتا ہے،اس لیے انہیں واٹر سپورٹس، برفباری یا نمی والی جگہوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سبز رنگ کے سن گلاسز متعدد مقاصد کیلئے موزوں ترین ہوتے ہیں،اس رنگ کے سن گلاسز روشنی کی چمک کو کم کرتے ہیں ، جس کی وجہ سے انہیں سورج کی روشنی میں کی جانیوالی سرگرمیوں جیسی مچھلی کے شکار، ہائیکنگ یا گالف کھیلنے کیلئےاستعمال کیا جاتا ہے۔گلابی یا سبز رنگ کے سن گلاسز تفصیلی نظارے کیلئے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔

گرے سن گلاسز رنگوں کو متاثر کیے بغیر سورج کی چمک کو کم کرتے ہیں، جبکہ ہماری بینائی کو قدرتی نظارہ فراہم کرتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ بیشتر افراد اس رنگ کے سن گلاسز پہننا پسند کرتے ہیں۔

Leave a reply