
سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں ججزکےخلاف 30شکایات خارج کردیں۔
سپریم جوڈیشل کونسل کااجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدکی سربراہی میں منعقدہوا، اجلاس میں جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس منیب اخترشریک ہوئے،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق نےبھی اجلاس میں شرکت کی،جبکہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑکی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق ججزضابطہ اخلاق،جوڈیشل کونسل رولز2005 میں ترمیم سےمتعلق ایجنڈےپرتبادلہ خیال کیاگیا،سپریم جوڈیشل کونسل نےآرٹیکل 209کےتحت درج 35شکایات کاجائزہ لیا اورججزکیخلاف 30شکایات خارج کردیں جبکہ جوڈیشل کونسل نے5شکایات پرججزسےرائےطلب کرلی۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ جوڈیشل کونسل اجلاس میں جسٹس منیب اخترکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دےدی گئی،کمیٹی کوڈآف کنڈیکٹ اورکونسل انکوائری طریقہ کارمیں ترامیم تجویزکرےگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔