اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ختم
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد کے نام کی سفارش کر دی گئی, چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی کے نام کی بھی سفارش کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو بھی سپریم کورٹ لانے کی سفارش کر دی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ تقرری کا فیصلہ پانچ ممبران کی اکثریت سے ہوا، جسٹس ملک شہزاد احمد کی سپریم کورٹ تقرری کی جوڈیشل کمیشن کے چار ممبران نے مخالفت کی۔
جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ تقرری کی مخالفت کی، جسٹس منیب اختر جسٹس یحیی آفریدی،جسٹس ر منظور ملک نے بھی مخالفت کی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تقرری کی حمایت کی۔
اٹارنی جنرل، وزیر قانون اور نمائندہ پاکستان بار اختر حسین نے بھی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے نام کی حمایت کی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال کے ناموں کی سفارش متفقہ طور پر کی گئی۔
ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں جیسےمسائل کاسامناہے،وزیراعظم
نومبر 12, 2024سموگ میں خطرناک حدتک اضافہ:لاہورآج بھی آلودہ ترین شہر
نومبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔