سپریم کورٹ کاججزٹرانسفراورسینیارٹی کیس پرتفصیلی فیصلہ جاری

0
8

سپریم کورٹ نے ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ججز کے تبادلوں کے خلاف دائر درخواست رضاکارانہ طور پر واپس لے لی، جبکہ عدالت کو بتایا گیا کہ یہ درخواست مفاد عامہ کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتی۔
فیصلے کے مطابق ججز کے ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن میں یہ واضح نہیں تھا کہ تبادلہ عارضی نوعیت کا ہے یا مستقل، جس بنا پر اس معاملے کو وضاحت کے لیے دوبارہ ریفر کیا گیا۔
عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ججز کے تبادلوں کے عمل میں مشاورت صرف عدلیہ کے اندرونی دائرہ کار میں کی جاتی ہے اور یہ عمل عدلیہ کی آزادی کو متاثر نہیں کرتا۔

Leave a reply