سپریم کورٹ کی کیس مینجمنٹ کمیٹی دوبارہ فعال،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چیئرمین مقرر

سپریم کورٹ نےکیس مینجمنٹ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کردی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کیس مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین مقررہوگئے۔
چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے سپریم کورٹ میں کیس مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل نو کی ،چیف جسٹس کی منظوری سےسپریم کورٹ رجسٹرارمحمدسلیم خان نےآفس آرڈر جاری کردیا،کمیٹی میں جسٹس نعیم اختر،جسٹس شاہدبلال اورجسٹس محمدشفیع صدیقی کوشامل کیاگیا،ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل اورڈائریکٹرآئی ٹی بھی کمیٹی کاحصہ ہونگے۔
اس کمیٹی کا مقصد عدلیہ کے معاملات کی مؤثر طریقے سے نگرانی اور انتظام کرنا ہے تاکہ مقدمات جلد نمٹائے جا سکے۔ عدلیہ کے انتظامی اور تکنیکی امور کو بہتر بنایا جا سکے کمیٹی کا بنیادی مقصد مقدمات کے انصافی طریقے سے فیصلے کرنے کی رفتار کو تیز کرنا اور ان میں مزید شفافیت لانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عدلیہ کے ادارےکی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بروقت انصاف فراہم کیا جا سکے۔
سپریم کورٹ کابڑااقدام:اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی
مارچ 19, 2025190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت
مارچ 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔