سپیکرقومی اسمبلی نےسب کومل کرچلنےکی دعوت دےدی ایازصادق نےنو ستمبر کے معاملے کی تحقیقات اور پارلیمنٹ کے وقار کےلیے کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا۔
قومی اسمبلی کاجلاس سپیکرایازصادق کی زیرصدارت منعقدہواجس میں اپوزیشن نےپرسوں کےواقعہ کولےکراوراپنےاراکین کےپروڈکشن آرڈرکےلئے خوب شورشرابہ کیا۔
سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےکہاکہ میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کا شکر گزار ہوں، اللہ کرے کہ ہم بہتری لاسکیں ہماری قیادت بیٹھے نہ بیٹھے کیا ہم اراکین کوئی چارٹر سائن نہیں کرسکتے،لوگوں کے حقوق اور مسائل کی بات کریں۔ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر بات کریں۔ ابھی بھی امید ہے کہ اچھا راستہ نکلے گا۔ اپوزیشن کو ہمیشہ زیادہ موقع دیا ہے سارا ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے باہر جا کر بولنے کی بجائے یہاں بولیں میں نے کل جو کیا ضمیر کے مطابق کیا ۔
ایازصادق کامزیدکہناتھاکہ کچھ پردے رکھنا ضروری ہے میں نے سارجنٹ ایٹ آرمز اور ان کی ٹیم کو معطل کیا ہے سی ڈی اے سٹاف کو بھی معطل کرکے یہاں سے بھجوا دیا ہے، سترہ دسمبر 2018 کو خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز بارے ایک خط آیا تھا اس وقت حکومت تحریک انصاف کی تھی کل غلط ہوا تھا تو آج غلط نہیں ہونا چاہیے، اس وقت وزارت قانون اور اٹارنی جنرل نے سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز کی مخالفت کی سپیکر نے پروڈکشن آرڈرز بارے تحریک انصاف کے دور کے مختلف خطوط پڑھ کر سنائے۔
سپیکرکاکہناتھاکہ میں ماضی کی حکومت کے اس اقدام کی حمایت نہیں کرتا میں پروڈکشن آرڈرز کےلیے قانون کے مطابق اقدام کروں گا، پارلیمنٹ کی عزت کےلیے آخری حد تک جاؤں گا الزام لگایا گیا کہ سپیکر بھی پرسوں والے واقعہ میں ملوث تھا، سپیکر نے نو ستمبر کے معاملے کی تحقیقات اور پارلیمنٹ کے وقار کےلیے کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا۔
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
اکتوبر 11, 2024فیک ویڈیوکیس:ایف آئی اےنےپیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی
اکتوبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وفاقی کابینہ کااجلاس طلب،اہم فیصلےمتوقع
جولائی 22, 2024 -
اوگرا نے ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں کمی کر دی
مئی 31, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔