سیاحت کےفروغ کیلئےسعودی عرب کا ویژن 2030 کیا ہے؟

0
19

سیاحت کےفروغ کیلئےسعودی ویژن 2030 کیا ہے؟مملکت میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن کے مطابق تاریخ، سیاحت اور ثقافت کو اجاگر کیا جارہا ہے۔
نئے معاشی منصوبے کے تحت سعودی معیشت تیل کی بجائے دیگر شعبوں خصوصاً سیاحت کو فروغ دیکر مضبوط بنائی جائے گی۔ سعودی ٹورازم اتھارٹی ویژن 2030 کے تحت دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے سعودی عرب کے سیاحتی مقامات، صدیوں پر محیط تاریخ اور ثقافت اور ورثے کو منظر عام پرلارہی ہے۔
سعودی ٹورازم اتھارٹی کے نمائندے ڈاکٹر عماد کشمیری کے مطابق ویژن 2030 کے تحت سعودی عرب کو تبدیلی اور نئے زاویے سے ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے، جہاں سیاحت اور ثقافت کے شعبے کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔اس مقصد کیلئےسیاحوں کیلئے جدہ کی ساحلی پٹی پر تفریح گاہیں بنائی گئی ہیں،جہاں سیاحوں کیلئے پرکشش ماحول فراہم کیا گیا ہے، جدہ شہر کے خوبصورت ساحل پر یاٹ کلب اور کارنش سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، جہاں کشتیاں، نجی یاٹ اور لگژری کروز دستیاب ہیں، نیلے خوبصورت ساحل پر لوگ مچھلی کے شکار سے بھی لطف اٹھاتے ہیں۔
جدہ میں 9کلو میٹر کی ساحلی پٹی پر دن رات مقامی اور غیرملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے، رات کے خوبصورت مناظر میں جدہ کے ساحل کے قریب جزیرے پر قائم بادشاہ کے محل کے سامنے دنیا کا سب سے بلند فوارہ بھی عرب تاریخ سے جڑا ہے، اس فوارے کو جزیرہ پر قائم محل کے سامنے نصب کرایا گیا ہے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ دنیا کا سب سے اونچا فوارہ ہے۔

Leave a reply